

Loading content...
جو آدمی خلوص سے کام کرنا بھی چاہتا ہے تو اسے ایک گھٹیا آدمی سمجھا جاتا ہے یعنی کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو اس میدان کو خیر باد کہہ چکے ہیں، کیونکہ وہ بانیان سے سودا طے کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے تھے اور دین و تدین انہیں مجبور کرتا تھا کہ مولا کی نیاز جو مل جائے اسی کو کافی سمجھیں مگر بانیان ان کی اس شرافت اور خلوص کے بدلے میں پانچ دس روپے میں ٹرخا دیتے تھے جو کہ ان کے کرائے سے بھی کم ہوتا تھا صاف ظاہر ہے کوئی آدمی اگر سارا کام فی سبیل اللہ کرے گاتو کھائے گا کہاں سے بچوں کا پیٹ کیسے پالے گا؟ لہٰذا انہیں اس میدان کو خیرباد کہنا پڑا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار