

Loading content...
عزاداری مہنگی ہوتی جا رہی ہے ماضی میں ایک غریب سے غریب آدمی بھی اپنے گھر میں عزاداری کروا سکتا تھا مگر اس دور میں کوئی وائٹ کالر آدمی بھی یہ کام نہیں کر سکتا بلکہ کوئی فرد واحد اب یہ کام نہیں کر سکتا کیونکہ آج ذاکرین و مقررین و علمائے کرام بہت مہنگے ہو گئے ہیں اس لئے آج ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر شہروں میں تنظیمیں اور انجمنیں بن چکی ہیں جو چندہ کر کے اپنے سابقہ مراسم عزا کو بحال رکھے ہوئے ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عزاداری جب سے پروفیشن میں تبدیل ہوئی ہے اس میں کوئی میرٹ نہیں رہا بلکہ جو بھی بے روزگاری کا شکار ہوتا ہے وہ حقہ، بیگ اور لوٹا لے کر میدانِ عزا میں بطور ذاکر آ جاتا ہے چاہے وہ پڑھا لکھا ہے یا نہیںمیں یہ سمجھتا ہوں اس میں زیادہ پڑھا لکھا ہونا اتنا ضروری نہیں جتنا کہ اس کا شستہ ذہن ہونا ضروری ہے، ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ماضی میںکئی سلطان الذاکرین ایسے بھی گزرے ہیں کہ جو پڑھے لکھے نہیں تھے مگر انہوں نے درست معلومات حاصل کیں، تاریخ سے واقفیت پائی، عزاداری کو مشن اور مقصد حیات بنایا، کردار کو ہمیشہ بے داغ رکھااور اس میدان کو میدانِ جہاد و نصرت سمجھا، ساتھ ہی شریفانہ زبان کا استعمال، ادب و احترام اور عجز و نیاز کا مظاہرہ ہی انہیں اس مقام پر لایا اس لئے اس دور میں انہی بنیادوں پر ہمیں عزاداری کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار