

Loading content...
دعا کریں کہ خاندانِ توحید و رسالت کا پاک گھردوبارہ آباد ہو، ان مظلومین کا انتقام ہو کہ جن کا انتقام چودہ سو سال سے تشنہئِ تکمیل ہے، مظلومین اولین و آخرین کے پاک وارث شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جلد ی تشریف لائیں، ہم گناہ گاروں کی ترستی ہوئی آنکھیں دیکھیں کہ گلشن توحید و رسالت میں دائمی اور لامتناہی بہار اس انوکھے انداز میں آئے کہ پھر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خزاں ناآشنا رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار