

Loading content...
اور یہی بات ضریر خزاعی سے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے فرمائی کہ دنیا کا دستور تو یہ ہے کہ والدین کی موت پر کمسن اور معصوم بچوں کو تو ان کا آخری دیدار بھی نہیں کروایا جاتا کہ شاید معصوم یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں، مگر میری ان دونوں کمسن اور معصوم بہنوں صلواة اللہ علیہا کی عجیب قسمت ہے کہ انہوں نے اپنی نگاہوں کے سامنے مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام پر تیرہ ضربیں چلتی دیکھی ہیںہر قسمی ظلم ہوتے دیکھے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اب جس وقت ان کی نگاہ اپنے مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام کے سر پر پڑتی ہے تو پھر ان کی نگاہیں وہیں مرتکز ہو کر رہ جاتی ہیں، ان کے رخ پر زردی چھا جاتی ہے، ان کا دل تو یہ چاہتا ہے کہ اپنے مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام کو سینہ سے لگا کر پیار کریں مگر مجبوری یہ ہے کہ یہ تو با آوازِ بلند رو بھی نہیں سکتیں، بین بھی نہیں کر سکتیں کیونکہ ہر طرف سے ظالمین و ملاعین نے گھیر رکھا ہے ، اس لئے ہمیں سب سے زیادہ فکر انہی دو معصوم شہزادیوں صلواة اللہ علیہین کی ہے کہ کہیں دورانِ سفر صدمات کی شدت سے ان کی روح ہی پروازنہ کر جائے جبکہ حکم اِلٰہی تو یہ ہے کہ ان دونوں کو میں نے سرزمین شام میں سپردِ جنت کرنا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار