

Loading content...
دوسری طرف صورتِ حال یہ تھی کہ اِس ستم رسیدہ قافلے میں شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی دو کمسن پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہا بھی موجود تھیں اور جیسے ہی ان کی نگاہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر پر پڑتی تو وہ غم سے نڈھال ہو جاتیں، ان کے رخ ہائے انور پرزردی چھا جاتی ، آنسو ہوتے کہ رکنے کا نام نہ لیتے اور ان کی یہ حالت خود معظمہ عالیہ بی بی صلوات اللہ علیھا کے لئے بھی ناقابل برداشت ہو جاتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار