

Loading content...
جناب امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام نے نہایت درد انگیز لہجہ میں فرمایا کہ ان ظالمین سے کہو کہ ہمارے شہداء علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہر کو ہمارے محملوں سے دور لے جائیں کیونکہ ہمارے ساتھ ان شہداء کے چھوٹے چھوٹے معصوم یتیم بچے ہیں، جس وقت انہیں یہ پاک سر نظر آتے ہیں تو ان کی کیفیت بدل جاتی ہے خصوصاً میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کو محملوں سے دور لے جائیں کیونکہ میرے ساتھ میری دو کمسن بہنیں صلواة اللہ علیہا ہیں، جو پاک بابا سے ایک لمحہ کیلئے بھی جدا نہیں ہوتی تھیں مگر ان ظالمین نے انہیں بے وقت یتیم کر دیا ہے، وہ دونوں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کو اس حالت میں دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتیں اور رو رو کر بے حال ہو جاتی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار