

Loading content...
وہ کہتا ہے کہ میں نے روتے ہوئے عرض کیا آقا! جس کے پاک امامِ زمانہ علیہ الصلواة والسلام کو ظلم و جور سے شہید کر دیا جائے اور ان کے پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کو اسیر کر کے شہروں میں پھرایا جارہا ہو تو کیا اُس سے بھی یہ پوچھنا مناسب ہے کہ تم کیوں رو رہے ہو، آپ تو مجھ سے یہ پوچھیں کہ میں زندہ کیوں ہوں؟ اس زندگی سے تو موت ہزار درجہ بہتر ہے، کاش کہ میں آپ کو اس حالت میں دیکھنے سے پہلے ہی مر گیا ہوتا،کہاں یہ بازار اور کہاں رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک بہو بیٹیاں صلواة اللہ علیہن ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار