

Loading content...
کاش کہ میری زندگی ختم ہو جاتی اور میں یہ منظر نہ دیکھ پاتا کہ ان پردہ دار محملوں کے آگے مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کی دستار کے پاک وارث ایک غیر موزوں سواری پر سوار تھے اور چونکہ بیماری اور نقاہت کی وجہ سے وہ ناقہ کی پشت پر بیٹھنے سے قاصر تھے اس لئے امت ملعون نے یہ اہتمام کیا تھا کہ ان کے دونوں قدم مبارک زیر ناقہ پابند کر دیے تھے، وہ خود ناقہ کے کوہان پر جھکے ہوئے تھے اور تسبیح و تہلیل میں مصروف تھے، میں یہ منظر دیکھ کر برداشت نہ کر سکا اور دھاڑیں مار مار کر روتا ہوا ان کی ناقہ کے قریب گیا اور ان کے پاک قدموں کو پکڑ کر بوسے دینے لگا، اُس وقت میری کیفیت یہ تھی کہ میری ہچکی بندھی ہوئی تھی اور آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار