

Loading content...
اِسی آل یاسینؐ علیہم الصلواة والسلام کی جس وقت اِس شہر میں آمد ہوئی تو یہ تقریباً سہ پہر کا وقت تھا قافلہئِ تسلیم و رضاکو غروبِ آفتاب سے کچھ بعد تک مختلف گلیوں، محلوں اور بازاروں سے گزارا جاتا رہا اور پھر شہر کے مرکزی قلعہ کے سامنے لایا گیا اس دوران یہاں ایک اورواقعہ بھی پیش آیا جو میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ واقعہ بیان کرنے سے پہلے میں یہ مناسب سمجھتا ہوں کہ بعلبک سے دمشق کے درمیان جو قصبات اُس دور میں موجود تھے ان کے نام، ان کی ترتیب اور ان کے درمیانہ فاصلے بیان کرتا چلوں تاکہ آپ آئندہ کے واقعات بخوبی سمجھ سکیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار