

Loading content...
اسی طرح ابتدائی دور میں بارگاہِ اِلٰہی میں پیش کی جانے والی قربانیوں میں سے جسے آسمانی آگ آکر جلا دیتی تھی وہ منظور و مقبول شمار ہوتی تھی اور جسے آسمانی آگ نہیں جلاتی تھی وہ نامنظور یا غیر مقبول شمار کی جاتی تھی یہاں سے آتش پرستی کو رواج ملا، بعینہ اسی طرح شاید کسی نبی نے جناب جبرائیل سے سنا ہوگا یا کسی فرشتے نے انہیں بتایا ہوگا کہ زیر آسمان ایک ستارہ طلوع ہوتا ہے جس کی شکل ایک مستور کی سی ہوتی ہے کہ جس کے گوش ہائے اطہر میں دو دُر ہوتے ہیں، گلوئے اطہر میں ایک گلو بند ہوتا ہے جس میں بارہ موتی ہوتے ہیں اوران کے سر پرتاجِ عصمت وطہارت ہوتا ہے، یہی تصویر کشی سرکار ختمی مرتبت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمائی تھی، شاید اسی بات کی بنیاد پر کسی عقیدت مند نے ان کی شبیہ بنائی ہو مگر دیگر خرافات بعد والوں کے پیدا کردہ ہوں گی، مگر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار