

Loading content...
بعل کی پوجا سب سے پہلے کہاں سے شروع ہوئی؟ اس بات کا علم نہیں ہے کیونکہ عہد نامہ قدیم میں اس کی پوجا کا ذکربھی موجودہے اور اِس کے پجاریوں کی خباثتوں کا ذکر بھی موجودہے کہ جو ان پجاریوں نے پیدا کی تھیں، ان خباثتوں کی ابتداء کب، کہاں سے اور کیسے ہوئی اس کا ذکر موجود نہیں ہے ،اپنے آخری زمانے میں یہ بت یمن میں پوجا جاتا تھا، اس بت کی شکل ایک عورت کی ہوتی تھی جس کے کانوں میں دو دُر ، گلے میں بارہ موتیوں کی ایک مالا اور سر پر ایک تاج ہوتا تھا، ساری مخلوق اس کی پوجا کرتی تھی، پہلے پہل اس کا صرف سجدہ کیا جاتا تھا مگر پھر آہستہ آہستہ اس عبادت میں بہت سی غیر اخلاقی و غیرانسانی رسومات داخل ہو گئیں، جیسے اولاد کو اس کے سامنے قربان کرنا، غلاموں کو اس کی بھینٹ چڑھانا، کسی مسافر کو پکڑ کر اس کے سامنے بلی چڑھانا، اس بت کے سامنے برہنہ ہو کر ناچنا برہنہ ہو کر اس کا طواف کرنا اور جنسی تعلقات کو بلا امتیاز مادر و دختر بطور عبادت قائم کرنا وغیرہ وغیرہ ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار