

Loading content...
جس وقت راہب نے یہ عرض کیا تو شہنشاہِ معظم علیہ الصلواة والسلام کے لب ہائے اطہر متحرک ہوئے اور فرمایا کہ آج بعلبک کی بجائے مدینہ ہوتا، شہنشاہِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سنہری دور ہوتا،میں ان کے دوش پرسوار ہوتا تو آپ کو پوچھنے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوتی کہ میں کون ہوں ، اگر سننا چاہتے ہو اور برداشت کر سکتے ہو تو سنو کہ میں بنت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرزند اصغر حسینؐ ابن علیؐ ابن ابی طاؐلب علیہم الصلواة والسلام ہوں، جس کا ہنستا بستا گھر بے جرم و بے خطا ان ظالم لوگوں نے کربلا میں لوٹ لیاہے ، ہمارے چہرے پریہ جو خون ہے یہ اُن پاک شہزادوں کا ہے جو ہماری زندگی کا سہارا تھے ، اِن مظالم پر بھی اِن ملاعین کا جی نہیں بھرا تو اِنہوں نے ہماری وارثِ تطہیر قدیر پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو اسیر کر لیا اور اب یہ انہیںجگہ جگہ پھراتے ہوئے شام لے جا رہے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار