

Loading content...
راہب سر اطہر کو اٹھا کر ایک قدرے خالی مقام پر جا بیٹھا ، سر کو آغوش میں لے کر مقدس پیشانی پر بوسے دینے لگا اور روتے ہوئے عرض کیا آقا! اتنا تو میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ مقبولِ بارگاہ الٰہی ہیںاور کلام بھی فرما سکتے ہیں کیوں کہ میں آپ سے قرآن سن چکا ہوںمیری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اپنا تعارف کروائیں میں یہ تو سمجھ گیا ہوں کہ آپ فخرِ مسیح ہیںکیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی زندگی میں اگرچہ مردے زندہ کئے تھے مگر جب انہیں مصلوب کیا گیا تھا تو سر اور جسم کا رشتہ بحال ہونے کے باوجود انہوں نے صلیب پر کلام نہیں فرمایا تھا مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ بظاہر سر اور جسم کا رشتہ منقطع ہونے کے باوجود آپ قرآن کریم کی تلاوت فرما رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ یقینا کلام فرما سکتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار