

Loading content...
ابھی جواب نہیں ملا تھا کہ سربردار سپاہی آگے چل پڑا، جس سے یہ سلسلۂ ہم کلامی منقطع ہو گیا، یہ راہب فوراً مکان کی چھت سے اتر کر دوڑتا ہوا بازار میں آیا اور روتا ہوا اُس ظالم کے قریب پہنچا کہ جس نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر اٹھا رکھا تھا ،اس نے آ کر اس ملعون سے کہا کہ اگر تم مجھے اجازت دو تو میں اس پاک سر کی زیارت کرنا چاہتا ہوںمگر اس ملعون نے سر پاک نیچے نہیں اتارا ، کچھ سوچنے کے بعد راہب نے اس ظالم کو کچھ دینار دینے کا لالچ دیا تب لالچ میں آ کر اُس ملعونِ ازل نے سر اطہر کو اتار کر راہب کے حوالے کر دیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار