

Loading content...
جیسے جیسے زبان اقدس سے یہ فقرے ادا ہوتے گئے وہ اللہ جل جلالہ کے حکم کن فیکونی کی طرح ان بدبخت لوگوں کی تقدیر بن کرنافذ ہوتے چلے گئے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی بعلبک کی سرزمین پر باغات کا نام و نشان نہیں ہے، یہاں ہمیشہ مہنگائی رہتی ہے، یہاں کے لوگ جہاں جہاں بھی آباد ہیں وہ ہمیشہ نشانہئِ ظلم و ستم رہتے ہیں، غربت و افلاس ان کا مقدر بن چکی ہے ، یہاں کا زیر زمین پانی آج بھی پینے کے قابل نہیں ہے، گویا اس دن سے ذلت و رُسوائی اس سر زمین کا مقدر بن گئی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار