

Loading content...
اس دور میں بعلبک ایک پر رونق شہر تھا یہاں کا پانی بہت خوشگوار تھا اور زمین بڑی زرخیز تھی اور یہ شہر باغات کا شہر مشہور تھا اس لئے اس کی اپنی آبادی بھی کافی تھی، پھر یعقوب عسقلانی ملعون نے گردونواح کے لوگ کوبھی خصوصی طور پراستقبال کیلئے بلوایا ہوا تھا ، جس کی وجہ سے سارے شہر میں اور خصوصاً قلعے کے سامنے لوگوں کا بہت زیادہ ہجوم تھا،قلعے کے دروازے کے سامنے اِس ملعون نے بہت سی رقاصہ لونڈیوں کو کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ جس وقت مستورات کے پاک محمل قلعے کے سامنے پہنچیں تو تم سب نے مل کر ساز بجا بجا کر فتح کے گیت بھی گانے ہیں اور ڈھولوں کی تال پر رقص بھی کرنا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار