

Loading content...
دوستو جو واقعہ حاکم عسقلان سے منسوب کیا جاتا ہے اس کی حقیقیت یہ ہے کہ عسقلان کا حاکم یعقوب عسقلانی ملعون رقہ تک قافلے پاک کے ساتھ ساتھ آیا تھا یہاں سے یہ علیحدہ ہو کر سیدھا عسقلان چلا گیا تھا اور چونکہ اُس وقت بعلبک عسقلان ہی کا ایک ماتحتی صوبہ تھا اس لئے وہ چاہتا تھا کہ میں قافلے پاک کا اپنے ماتحتی شہر بعلبک میں دھوم دھام سے استقبال کروں اس لئے یہ قافلے پاک کے بعلبک پہنچنے سے پہلے ہی یہاں پہنچ گیا تھا اور جس وقت قافلہ پاک حدودِ شام میں داخل ہوا تو سالارِ لشکر نے اس ملعون کے پاس اطلاع بھجوائی کہ ہم جلد ہی تمہارے شہر پہنچے والے ہیں،اس ملعون نے فوراً شہر میں قافلے پاک کے استقبال کی تیاریاں شروع کروا دیں جس وقت اسے پتہ چلا کہ قافلہ پاک بعلبک کے قریب پہنچ گیا ہے تو اس ملعون نے اہل بعلبک سے کہا کہ تمام لوگ بازار میں آ جائیںاور قافلے پاک کا استقبال کریں، عورتوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے گھروںکی چھتوں پر چڑھ کر استقبال کریں اور اپنے فاتح فوجی جوانوں کو خوش آمدید کہیں کیونکہ یہ کربلا کی جنگ فتح کر کے آرہے ہیں، اس لشکر کے ساتھ کچھ اسیر اور کچھ شہداء کے سرہائے اطہر بھی ہیں اس لئے سب لوگ اُن کا پُر جوش استقبال کریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار