

Loading content...
ان تمام شواہد کی موجودگی میں عسقلان جانے والی روایت کو درست تسلیم کرنا کم عقلی ہے ،یہ بھی بتاتا چلوں کہ جولان کے پہاڑ کی مشہور نہر قاسیون بعلبک کے بعد شروع ہو جاتی تھی، قدیم راستہ جو بعلبک کو دمشق سے ملاتا تھا وہ اِسی نہر کے مشرقی کنارے کے ساتھ ساتھ آتا تھا، یہ نہر قاسیون ہی دمشق کو سیراب کرتی تھی اور باب الفرج جو دمشق شہر کا جنوب مغربی دروازہ تھا، اُس کے سامنے آکر یہ شہر کی فصیل کے ساتھ ساتھ مغرب کی طرف سے چکر کاٹتی ہوئی فصیل کے ساتھ ساتھ شمال کی طرف مڑ جاتی تھی، پھر شمالی دروازوں سے گزرتی ہوئی مشرقی دروازہ یعنی باب جیرون سے صحرا میں چلی جاتی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار