

Loading content...
12ربیع الاول 61 ہجری بمطابق10دسمبر 680 عیسوی جمعرات کا دن ہے حمص کے راستے پر ایک کاروان مصروفِ سفر ہے جس کا رخ بعلبک کے شہر کی طرف ہے اس کاروان میں کئی شامی سپاہی ہیں جو گھوڑوں پر سوار ہیں ان کے ہاتھوں میں کئی علم ہیں ان سپاہیوں کے پیچھے کئی اونٹ ہیں جن پر محمل تو ہیں مگر اُن کے اُوپر نہ تو پردے لگانے کے لئے کوئی کٹہرا ہے اور نہ ہی سرپوش ہیں،اُن محملوں پر کئی پردہ دار سوار ہیں جن کے ساتھ کئی معصوم بچے بھی ہیں، ان میں سے کچھ محملوں پر ایسے پردہ درار سوار ہیں کہ جن کے گرد جناب جبرائیل نے عصمتِ الٰہیہ کے پردے لگا رکھے ہیں جن کی وجہ سے ان محملوں پر سوار پاک مستوراتِ مخدرات صلواة اللہ علیہن انوارِ اِلٰہیہ کے پردوں میں محفوظ ہیں اور کوئی نجس نگاہ تو ایک طرف کوئی نجس سوچ بھی ان کے حریم ذات تک پہنچنے کی جرأت نہیںکر سکتی ، یہی وجہ ہے کہ تمام ملاعین کو یہ اونٹ فقط زانوؤں تک نظر آرہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار