

Loading content...
آئیے اس موقع پر ہم سب مل کردعا کریں کہ ان باپ بیٹوں کے دکھ درد جلدی ختم ہوں، ان کی ابدی مسرتوں کا موسم جلدی آئے ، یہ فقط ہماری ہی نہیںبلکہ پورے پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کی خواہش ہے کہ وہ اب شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی نورانی پاک پیشانی کو شگن کے سہروں سے آراستہ دیکھیں، ان کی پاک ہمشیرگان صلواة اللہ علیہن کواپنے ہاتھوں سے جوان بھائی کے سر پر سہرے سجانے کا موقع ملے ، اِس تقدس مآب گھرانے کی وہ خوشیاں جو ظالمین نے لوٹ لی تھیں اب اِنہیں دوبالا ہو کر واپس مل جائیں،سب مل کر اس حسرت کی تکمیل کے لئے ہاتھ بلند فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار