

Loading content...
یہ اِس قدر درد ناک منظر تھا کہ دوست دشمن سبھی اِس انوکھے پیار بھرے انداز کو دیکھ کر رونے لگ گئے، مولا امام سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کافی دیر تک حسرت و یاس سے دونوں سروں کو دیکھتے رہے اور روتے بھی رہے، پاک مخدراتِ عصمت توحید صلواة اللہ علیہن میں گریہ و زاری کا کہرام برپا ہو گیا، حتیٰ کہ دشمن ملاعین بھی کافی دیر تک آپ کے پاک سر کو وہاں سے اُٹھانے کی جرأت نہ کر سکے اور پیار و محبت کا یہ نرالا انداز دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار