

Loading content...
یہ سنتے ہی مغفر ملعون اس صندوق کے پاس آیا کہ جس میں شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر تھا، اِس ملعون نے جلدی سے اسے غیر مقفل کر کے کھولا تو جو کچھ اِس نے دیکھا تاریخ شاہد ہے کہ دشمن ہونے کے باوجود یہ ملعونِ ازل رو پڑا، یہ کیا دیکھتا ہے کہ مولا کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام کی نظر اپنے نورِ نظر کے پاک رُخ کا طواف کر رہی ہے ،آپ کے ہونٹ اپنے پاک بیٹے کے ہونٹوں سے ملے ہوئے ہیں اور اور وہ ان کے ہونٹوں کو آہستہ آہستہ چوم رہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار