

Loading content...
اب اگرتم میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کو دیکھنا چاہتے ہو تو اُس صندوق کو کھولو جس میں میرے بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام اپنی حیاتِ طیبہ میں حسن پروردگار کے حامل اِس فرزند سے ایک لمحہ کیلئے بھی غافل نہیں ہوتے تھے اور ان کی جدائی برداشت نہیں کر سکتے تھے، تم خود دیکھتے آ رہے ہو کہ دورانِ سفر اِن کی نگاہ ہمیشہ اپنے اِس فخر روزگار بیٹے کے چہرے پر جمی رہتی ہے، اس لئے اِس وقت بھی ان کا پاک سر اپنے لخت جگر کے سر والے صندوق میں موجود ہو گا اور وہ ان کے رخساروں اور ہونٹوں کو چوم رہے ہوں گے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ تم شام پہنچنے تک ان دونوں باپ بیٹوں کو جدا نہ کرو تو بہتر ہے اور اِن دونوں سروں کو ایک ہی صندوق میں اکٹھا رہنے دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار