

Loading content...
مولا امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کا گریہ بڑھ گیا رو کر فرماتے ہیں ظالمو حقیقت یہ ہے کہ جس وقت ہم مدینہ منورہ میں اپنے گھروں میں آباد تھے تو ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا یہ معمول تھا کہ ہر رات جس وقت میرے چھوٹے بھائی ہمشکل پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام سو جاتے تو آپ چراغ لے کر اُن کے سرہانے تشریف لے جاتے تھے اور کافی دیر تک مصحف رُخِ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی تلاوت فرماتے رہتے ، اب دورانِ سفر چونکہ بہت دنوں سے دونوں باپ بیٹے کی ملاقات نہیں ہوئی ، اِس لئے ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام اِس وقت اپنے فخر یوسف فرزند ارجمند شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے پاس ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار