

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ دامنات میں قیام کے بعد مغفر بن ثعلبہ عائذی ملعون نے سرہائے اطہر منزلِ معراج سے اتار کر صندوقوں میں بند کروائے اور امام مظلومعلیہ الصلواة والسلام کا پاک سر حسب معمول ایک علیحدہ صندوق میں بند کروایا ، ساری رات یہ ملاعین ان صندوقوں پر پہرا دیتے رہے اور حسب معمول صبح کاذب سے کچھ پہلے یہاں سے بعلبک کی جانب روانہ ہونے لگے تو انہوں نے تمام صندوق اونٹوں پر باندھ لئے جس وقت یہ بعلبک کے نزدیک پہنچے تو انہوں نے ہر کلیم ذاتِ اِلٰہی کو طور کی منزل پر معراج دینے کے لئے صندوق اونٹوں سے نیچے اتارے اور سب سے پہلے کریمِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر والا صندوق کھولا تو پتہ چلا کہ مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر صندوق میں موجود ہی نہیں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار