

Loading content...
جس وقت ظالمین کا قافلہ فصیل کے بالکل قریب پہنچا تو عورتوں نے ان ظالمین پر پتھروں کی بارش شروع کردی، یہ دیکھ کر حمص کے نوجوانوں کو بھی جوش آگیا، انہوں نے بھی تلواریں بے نیام کر لیں، اس وقت خولیٰ بن یزید الاصبحی ملعون کو شک ہوا کہ یہ ساری چال خود عمر بن نشیط ملعون کی ہے، اُس نے کسی سے کوئی بات کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہ کی اور تلوار بے نیام کر کے ایسا وار کیا کہ عمر بن نشیط ملعون کاسراس کے جسم سے جدا ہو کر زمین پر آ گرا اس کے بعد یہاں باقاعدہ جنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں فوج شام کے 26 گھوڑا سوار ملعون فی النار ہوئے اور کئی پیادے بھی واصل جہنم ہوئے جن کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار