

Loading content...
کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ قافلہئِ تسلیم و رضا حماة کے شہر میں داخل ہوا تھا،جس کی دلیل کے طور پر وہ مشہد الراس اور مسجد الحسینعلیہ الصلواة والسلام کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہیں جبکہ ان مقاماتِ مقدسہ کی حقیقت یہ ہے کہ عبدالملک بن مروان ملعون کے دورِ اقتدار میں موصل کے مقام خولان (مشہد النقطہ) سے وہ پتھر اُٹھوا لیا گیاتھا جس پر کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر رکھا گیا تھا، جس کا تفصیلی ذکر پہلے ہو چکا ہے، ان ملاعین نے وہ پتھر اٹھا کر غائب کر دیا تھا، پھر کافی عرصہ کے بعد شاہانِ دیلمی بویہ خاندان کے عالی مرتبہ افراد نے اُس پتھر کو تلاش کروایا تھا اور اُس کیلئے حماة میں ایک قبہ مبارک تعمیر کروایا تھاجس کی ایک دیوار میں ایک بلند مقام پر شایان شان طریقے سے اُس پتھر کو نصب کروایا تھا، جس کی نسبت سے اس مقام کو مشہد الراس الشریف کہا جاتا ہے، یہاں ایک مسجد بھی ہے جو مسجد الحسینؐ علیہ الصلواة والسلام کے نام سے مشہور ہے،اس کے ساتھ ایک خوبصورت باغ بھی تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار