

Loading content...
مذکورہ بالا بنیادی معلومات کے بعد اپنے موضوعِ کلام کی طرف پلٹتے ہوئے عرض کر رہا ہوں کہ کنیسہ قسیس سے روانہ ہونے کے بعد جب ظالمین ازل حماة کے قریب پہنچے تو انہوں نے سوچا کہ ہمیں حماة شہرمیں جا کر یہاں بھی اپنی جھوٹی فتح کا جشن منانا چاہیے تاکہ یہاں کے لوگوں کے دلوں پر فرعونِ شام کی دھاک بیٹھ جائے، مگر اہل شہر نے تمام دروازے بند کر دیے تھے اور ان ملاعین کو شہر میں داخل نہیںہونے دیا تھا صرف یہی نہیں بلکہ فصیل شہر پر چڑھ کر اہل حماة نے ان ملاعین پر لعنت و ملامت کے کوڑے برساتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے ہمارے شہر کا ایک بچہ بھی نہ بچے ہم تمہیں اپنے شہر میں ہرگز داخل نہیں ہونے دیں گے اوراہل بیت اطہار علیہم الصلواة والسلام کی بے حرمتی اپنے شہر میں نہیں ہونے دیں گے مجبوراً ان ملاعین کو اس شہر میں قیام کرنے کا ارادہ ملتوی کرنا پڑا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار