

Loading content...
شام غریباں کے واقعات کے ضمن میں پہلے میں نے عرض کیا تھا کہ دائی پاک سلام اللہ علیھا نے پامالی کے وقت عرض کیا تھا کہ شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک غلام تھے جن کا نام سفینہ مہران تھا ایک بار وہ ایک جزیرے پر تشریف لے گئے تو وہاں ایک جنگلی شیر نے ان پر حملہ کر دیا ، انہوں نے شیر سے مخاطب ہو کر فرمایا اے شیر کیاتمہیں معلوم نہیں کہ میں شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آزاد کردہ غلام ہوں، یہ سنتے ہی وہ شیر اُن کے قدموں میں لوٹنے لگ گیا تھا ، اُس جناب سفینہ مہران کا مزار بھی اِسی شہر میں واقع ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار