

Loading content...
تاریخ و مقتل کی کسی کتاب میں یہ وضاحت موجود نہیں ہے کہ کنیسہ سے روانہ ہونے کے بعد قافلہئِ تسلیم و رضا نے کس جگہ قیام کیا تھا، لیکن جب ہم سفر اور فاصلوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ دامناتِ غربیہ کے قریب ہی کسی مقام پر یہ قافلہ قیام پذیر ہوا ہو گا کیونکہ اس سے اگلی منزل بعلبک ہے جو دامنات سے 90/80 کلومیٹر آگے ہے جہاں قافلہ پاک 12 ربیع الاول کی شام کو پہنچا تھا لہذاکنیسہ سے روانہ ہو کر یہ لشکر ایک ہی دن میں کسی بھی صورت بعلبک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ کنیسہ سے دامنات 88 کلومیٹر دور ہے اور پھر دامنات سے بعلبک 90/80 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار