

Loading content...
سب سے پہلے گردِ سفر صاف کرنے کیلئے اُس نے سرِ اطہر کو غسل دیا، پھر مشک و کافور سے معطر کیا اور پھر آ کر صلیب کے سامنے سجادۂ عبادت پر بیٹھ گیا، سر اطہر کو اس نے اپنے زانو پر رکھ لیا اور روتے ہوئے عرض کیا اے فرزندِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ ظالموں نے آپ کے ساتھ کیسا سلوک کر دیا ہے ؟ آپ تو عرشِ علیٰ کے مکین تھے، لوگوں کو دین حق سکھانے کیلئے زمین پر تشریف لائے تھے، آپ تو ہمیں انسانیت اور امن و آشتی کا درس دینا چاہتے تھے، مگر افسوس صد افسوس! کہ بے قدرمخلوق نے آپ کے تمام احسانات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آپ پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے، واللہ اس سے زیادہ ظلم کوئی ہو ہی نہیں سکتا کہ اپنے محسن اعظم کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار