

Loading content...
شامی اور کوفی ملاعین جس وقت اِس کنیسہ کے قریب آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ ایک بڑا گرجا گھر ہے جہاں عیسائیوں کا ایک بہت بڑا عبادت گزار اور مذہبی پیشوا رہتا ہے، یہ لوگ اُس کے پاس گئے اور اسے اپیل کی کہ ہم مسافر ہیں ہمیں فقط ایک رات یہاں گزارنے کی اجازت دیں صبح ہم اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔ اُس عیسائی عابد نے بڑی لاپرواہی سے کہا کہ تم کلیسا کے صحن میں خیمے لگا لویہاں پانی وغیرہ کا معقول انتظام ہے اگر دیگر کسی چیز کی ضرورت ہوتو کنیسہ کے خادم سے کہہ دینا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار