

Loading content...
جس وقت لشکرِ ملاعین شیزر کے قریب پہنچا تو یہاں کے لوگوں نے خندق میں آگ روشن کر دی اور فصیل پر چڑھ کر تیروں کے سروں پر کپڑا لپیٹ کر اور ان کپڑوں کو روغن زیتون سے تر کر کے اور انہیں آگ لگا کر وہ جلتے ہوئے آتشی تیر لشکرِ ملاعین پر برسانا شروع کر دیے، جس کی وجہ سے ملاعین ازل نے یہاں سے راہِ فراراختیار کی ،شام پہنچ کر انہوں نے شیزرکے لوگوں کے منفی اور جارحانہ رویّے کی شکایت یزید ملعون سے کی تھی جس کی وجہ سے کچھ دنوں بعد یزید ملعون کے حکم پر اِس شہر پرشامی فوج نے حملہ کیا تھا ، عوام کے گھروں کو آگ لگا کر انہیں مسمار اور اِس پورے شہر کو برباد کر دیا گیا تھا اور یہاں کے حاکم کو خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کی محبت کے جرم میں پابند سلاسل کر کے شام لے جایا گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار