

Loading content...
اِس بزرگ نے ساری بات سنی اورکافی دیر تک روتا رہا پھر اس بزرگ نے قبائلی سرداروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ مجھ سے مشورہ طلب کرنے آئے ہیں تو میرا یہ فرض بنتا ہے کہ میں آپ کو صحیح مشورہ دوں، میرے خیال کے مطابق آپ سب کو متفق و متحد ہو کر ان ظالمین سے جنگ کرنی چاہیے اور اگر آپ جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو کم از کم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ ان ملاعین ازل کو اپنے شہر میں داخل نہ ہونے دیں کیونکہ یہ ظالمین ہمارے ہادی و رہبر شہنشاہ معظم سرکار ختمی مرتبت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک فرزند کو شہید کر کے شام جا رہے ہیںاور ان کے قاتلوں کو ایک گھونٹ پانی دینا بھی گناہِ عظیم ہے اورانہیں سامانِ خورد ونوش مہیا کرنا گویا روزِ قیامت کی شرمندگی خرید کرنے کے مترادف ہے ، آپ سب میرے سامنے یہ قسم اُٹھائیں کہ آپ انہیں ایک دانہ گندم اور ایک گھونٹ پانی بھی نہیں دیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار