

Loading content...
یہ وہی قلعہ ہے کہ جہاں جناب سلطان سیف الدولة کی ٹیکفورس سے معرکہ آرائیاں ہوئی تھیں، جدید ورلڈ اٹلس میں تو اس کا نام موجود نہیں ہے لیکن قدیم نقشوںمیں اسی مقام پر اس کی نشاندہی کی گئی ہے اوریہ بھی بتایا جاتا ہے کہ نہر عاصی اس شہر کے باہر سے نیم دائرے کی شکل میں گزرتی تھی گویا اس شہر کی حفاظت کیلئے یہ نہر ایک پانی سے بھری ہوئی خندق کا کام دیتی تھی، اس نہر پر ایک پُل تھا جو شام سے آنے والوں کیلئے خندق عبور کرنے کا واحد راستہ تھا، یہ شہر 17ہجری میں ابو عبیدہ بن حماة نے فتح کیا تھا، اُس دور میں یہاںزیادہ تر بنی منقذ آباد تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار