

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان پاک مخدرات عصمت صلواة اللہ علیہن کی غربت اور بے چارگی کو دیکھتے ہوئے اہل سرمدین نے ان کے پاک گھروں کی دوبارہ بحالی اور آبادی کی دعا بھی ضرور کی ہو گی اور یہ دعا بھی کی ہو گی کہ جس مقصد کیلئے آپ سب نے ظلم و ستم کی ایسی انتہاؤں کو قبول فرمایا ہے، اللہ جل جلالہ آپ کے وہ عظیم مقاصد پورے فرمائے، آئیں ہم سب بھی دعا کریں کہ ان پاک شہزادیوں صلوات اللہ علیھین کا پاک مقصد پایہئِ تکمیل کو پہنچے، یہ تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اپنے پاک گھروں میں پھر سے آباد ہوں،شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف چشم زدن سے پہلے تشریف لائیں اور ظالمین کو مع ظلم بیک ضرب نیست و نابود فرمائیں سب مل کر دعا فرمائیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار