

Loading content...
اس کے بعد انہوں نے دیکھا کہ مخدومہ و عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے محمل کے پیچھے دو ظالم شجر طوبیٰ کی دو شاخوں پر جناب عون و محمد علیہما الصلواة والسلام کے پاک سر اُٹھائے چلے آ رہے تھے اور ان دونوں شہزادوں کی نگاہیں اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے محمل کا طواف کر رہی تھیں، اُس وقت ان عورتوں نے معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو ان کے پاک فرزندان کا پرسہ دیتے ہوئے عرض کیا کہ آپ ان کمسن معصوم بیٹوں کا پرسہ بھی قبول فرمائیں کہ جو جوانی کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے ہی اپنی تمام حسرتیں دل میں لے کر اپنے آقا کے مقصد پر قربان ہو کر آپ کو سرخرو اور سربلندکر گئے ہیں، ہمارے پاس تو وہ الفاظ بھی نہیں ہیں کہ جن سے ہم آپ کو اُن کا پرسہ ہی دے سکیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار