

Loading content...
اسی محمل کے ساتھ معظمہئِ کونین عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا محمل تھا، سرمدین کی عورتوں نے انہیں بھائی کا پرسہ دیتے ہوئے عرض کیا اے معظمہ کائنات ہمیں یہ توبتائیں کہ آپ کے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کو کفر و نفاق کے بانیوں نے کیسے زین ذوالجناح سے اُتارا تھا؟ ہم نے سنا ہے کہ یہ ظالمین ازل آپ کے ذی توقیر پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد آپ کے خیام کو لوٹنے کیلئے جمع ہو گئے تھے خدا را ہمیں ان حالات سے تو آگاہ فرماتی جائیں ہمیں آپ کے بھائی بیٹوں بھتیجوں کا بہت افسوس ہے ہمارا پرسہ بھی قبول فرماتی جائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار