

Loading content...
یہ منظر دیکھ کر فصیل پر کھڑی عورتیں اپنے سروں میں خاک ڈالے بین کرتی رہیں ، جیسے جیسے محمل سامنے آتے گئے یہ عورتیں ہر پاک مستور کو پرسہ دیتی رہیں، جس وقت شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدۂ گرامی کا محمل ان کے سامنے آیا تو عورتوں نے بے تحاشہ گریہ اور بین کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیتے ہوئے عرض کیا اے معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! آپ کے نورِ نظر کی شہادت کا ہمیں بے حد افسوس ہے، اس کا تو سہرہ بندی کا موسم تھا، خدا جانے ایسے ماہ لقا کی شہادت کو آپ نے کیسے برداشت کیا ہے کیونکہ جس ضعیف والدہ کا ایسا نوخیز بیٹا آنکھوں کے سامنے شہید ہو جائے اُس کا توزندہ رہنا بھی محال ہوتا ہے خدا جانے آپ کیسے وقت گزار رہی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار