

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ سرمدین کے لوگوں نے ظالمین کے لشکر کواپنے شہر میں داخل نہ ہونے دیا تو انہوں نے یہاں سے ر فوچکر ہونے میں ہی عافیت سمجھی وہاں سے آگے جانے کا راستہ فصیل کے ساتھ ساتھ جاتا تھا یہی وجہ تھی کہ سرمدین کی لاتعداد مستورات فصیل پر سوار تھیں، انہوں نے دیکھا کہ محملوں پر پردہ پوش پاک مستوراتِ عصمت توحید صلواة اللہ علیہن سوار ہیں، ان محملوں کے ساتھ ساتھ شہدائے کرب و بلاعلیہم الصلواة والسلام کے سر ہائے اطہر منزل معراج پر محو سفر ہیں جن میں سب سے آگے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر عرش معلی کی زینت ہے، کسی طرف شہنشاہِ وفا سرکار ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر ہے تو کسی طرف شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر ہے، پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کے محمل کے ساتھ شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے ، شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کا معصوم سر ان کی والدۂ گرامی صلواة اللہ علیہا کے محمل کے ساتھ محو خرام ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار