

Loading content...
یہی وجہ تھی کہ جس وقت خلفیہ ثانی کے دور میں ایران کو فتح کیا گیا اور ایران کی شہزادیاں دربارِ خلافت میں پیش کی گئیں تو اس وقت کچھ لوگوں کے منہ سے یہ بات نکلی کہ ہم اِن شہزادیوں کو خریدنا چاہتے ہیں ، اِس موقع پر سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے ڈانٹ کر فرمایا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتاکیونکہ یہ بات میثاق یمن کے بھی خلاف ہے اور اسلامی اصولوں کے بھی سراسر منافی ہے، یہ ایک شہنشاہ کی ذی عزت دختران ہیں اور شریف زادیاں ہیں اس لئے انہیں نہ تو کوئی کنیز بنا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی فروخت کر سکتا ہے بلکہ یہ خود مختار ہیں جسے پسند کریں یا جس کے ساتھ جانا چاہیں یا رہنا چاہیں یہ آزاد ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار