

Loading content...
جناب عدنان نے یہ قانون بھی پاس کیا تھا کہ فاتح لشکر جب کسی شریف زادی کو اسیر کر کے اپنے پاس لائے گا تو اس کے ساتھ ایک عام کنیز کا سا سلوک نہیں کرے گا یعنی نہ تو فاتح کو اسے فروخت کرنے کا حق ہو گا اور نہ ہی اسے کنیز بنا کر اپنے گھر میں رکھنے کا ،بلکہ ہر شریف زادی کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ جہاں جانا چاہے یا جہاں رہنا چاہے اسے اجازت ہو گی یعنی وہ اپنی مرضی کی مالک ہو گی، کوئی اسے مجبور نہیں کر سکے گا،اور یہ قانون بھی سب کے لئے برابر ہو گا تاکہ کل کسی شریف زادی کو کوئی کمینہ فطرت لونڈی بنا کرذلیل و رسوا نہ کر سکے،اِس قانون کو بھی تمام قبائل کے اشراف اور سرداروں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار