

Loading content...
میثاقِ یمن سے پہلے عرب دنیا میں ایک رواج یہ بھی تھا کہ جنگ کے خاتمے پر فاتح قبائل اپنے مفتوح قبائل کی عورتوں اور جوانوں کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر اپنے قبیلے کے سردار کے سامنے پیش کیا کرتے تھے، جناب عدنان علیہ الصلواة والسلام نے ایک اصول یہ بھی وضع فرمایا کہ آج کے بعد کوئی قبیلہ کسی شریف زادی کو نہ تو رسیاں باندھ کر قید کرے گا اور نہ ہی سر برہنہ کسی سردار کے سامنے پیش کرے گا، بلکہ شریف زادیوں کی عزت کا خیال رکھنا تمام قبائل کی اولین ذمہ داری ہوگی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار