

Loading content...
اُس وقت ابو سفیان ملعون خود گھوڑے پر سوار ہوکر شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تھا، اُس وقت آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک پہاڑی پر تشریف فرماتھے، پہاڑی سے نیچے کھڑے ہوکر اس نے اظہارِ کمینگی کیا تھا کہ آج ہم فاتح ہیں ہمیں آپ پر فتح حاصل ہوئی ہے اور اس فتح میں ہم سے میثاقِ یمن کی بھی خلاف ورزی ہو گئی ہے ، میں لات و حبل کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ یہ سب کچھ میری لا علمی اور میری منشاء و رضا کے بالکل خلاف ہوا ہے جس پرمیں فاتح ہونے کے باوجود آپ سے معافی چاہتا ہوں کیونکہ کل ہماری باری بھی آسکتی ہے، اس لئے آپ یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ ہم نے میثاق یمن کی خلاف ورزی کر دی ہے بلکہ وہ اپنی پہلی حالت میں برقرار رہے گااور میں اپنی ملعونہ بیوی کی اس خلافِ قانون و اخلاق حرکت کی معافی چاہتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار