

Loading content...
قبائلی لڑائیاں تو ہوتی ہی رہیں گی آج اگر ایک فاتح ہو گا تو کل وہی مفتوح بھی ہو سکتا ہے ،آج اگر فاتح اپنے مفتوح کے کسی شریف اور خاندانی آدمی کی توہین کرے گا تو کل جب دوسرے کو فتح حاصل ہو گی تو وہ بھی ان کے خاندانی افراد کی اس سے بڑھ کر توہین کرے گا اور یہ ایک لا متناہی سلسلہ چل نکلے گا اور یوں توہین و تذلیل کی کوئی حد ہی نہیں رہے گی اور اشراف کی عزت کمینے لوگوں کے ہاتھوں ہمیشہ برباد ہوتی رہے گی، جبکہ اشراف کا یہ حق ہے کہ موت یا قتل کے بعد بھی انہیں عزت و احترام ملے اس لئے یہ قانون سب کیلئے یکساں ہو گا اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کریگا پورا عرب اس کے خلاف تلوار ضروربلند کرے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار