

Loading content...
اُس بزرگ سید نے فرمایا کہ قافلہئِ تسلیم و رضا کی روانگی کے بعد حلب کے ان مزدوروں نے اِس پاک شہزادے کی یہاں قبر بنائی اور اِنہیں یہاں دفن کر دیا اور ساتھ ہی یہ کتبہ بھی لگا دیا، پھر چونکہ اِس مزار کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں تھا اِس لئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امتدادِ زمانہ کے ہاتھوں اِس کے آثار مٹتے چلے گئے،اب خلاقِ دوجہاں نے اپنے انوارِ اِلٰہیہ کا نزول فرما کر اظہارِ ذات کا خود بندوبست کیا ہے، اس لئے ہمیں امید ہے کہ اب اِس معصوم شہزادے علیہ الصلواة والسلام کے مزارِ مقدس کا نام و نشان قیامت تک باقی رہے گا اور انشاء اللہ کبھی کوئی اسے بے نام نہیں کر سکے گا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار