

Loading content...
انہوں نے فرمایا حقیقت تویہی ہے کہ یہاں اِس مقام پر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے چھوٹے معصوم بھائی کا مزارِ اطہر ہے، جس وقت قافلہئِ تسلیم و رضا کربلا سے شام کے پرُدرد سفر پر گامزن تھا اوریہ حلب پہنچے تو یہاں ان کے ساتھ جو ہوا سو ہواپھر اس کے بعد وہ انتہائی جلدی میں حلب سے روانہ ہوئے انہوں نے خطرے کی بو محسوس کر لی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اصل راستے کو چھوڑ کر یہ راستہ اختیا رکیا تھااُس وقت ہماری پاک دادیاں صلوات اللہ علیھین اونٹوں پر سوار تھیںجس وقت ملاعین اِس مقام سے گزررہے تھے تو وہ بہت جلدی میں تھے، اُس وقت یہ پاک شہزادہ اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھین کے ساتھ ایک محمل پر سوار تھے انہیں پاک والدہ صلوات اللہ علیھا نے اپنی آغوش میں بٹھایاہوا تھا، جس وقت وہ ملعون اونٹ بھگاتے ہوئے اس مقام سے گزرے تو اُس وقت اِس معصوم پر پیاس کا شدید غلبہ طاری ہوا اور انہوں نے اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا سے پانی طلب فرمایا، ان کی پاک والدہصلوات اللہ علیھا نے دلاسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ بیٹا صبر کرو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار