

Loading content...
صبح ہوئی تو اُسے یہ بات بھول گئی، پھر کئی دن کے بعد دوبارہ بارش ہوئی تو وہ پھر حسب معمول بارش کا نظارہ کرنے کیلئے اپنے محل کی بالائی بارہ دری میں جا بیٹھاکہ اِسے دوبارہ اُسی مقام پر نورِ اِلٰہی کا مشاہدہ ہوا، یہ بہت حیران ہوا اور سوچنے لگا کہ صبح انشاء اللہ میں ضرور اس مقام پر جاکر پتا کروں گا کہ یہ کون سی جگہ ہے اور اِس نزولِ انوارکا راز کیا ہے؟ مگر اگلی صبح پھر بھی اُسے یہ بات بھول گئی ،ایسے ہی جب تیسری مرتبہ اُس نے نزول نور کا مشاہدہ کیا توپھر اگلی صبح نماز کے بعد اس نے اپنا گھوڑا طلب کیا اور اپنے امراء و و زراء کو ساتھ لے کر اُس مقام پر پہنچاجہاں اس نے رات کو نور کا نزول دیکھا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار