

Loading content...
دوستو! جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں کئی دنوں سے قافلہئِ تسلیم و رضا کے کربلا معلی سے شام تک کے سفر کے حالات و واقعات کی تفصیل آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں اور یہ تو میں پہلے ہی آپ کو بتا چکا ہوں کہ یہ کاروانِ تقدیس و شرافت و عصمت 9ربیع الاول 61 ہجری بمطابق7دسمبر 680 عیسوی بروزسوموار حلب سے اندرین کی جانب روانہ ہوا ،ان ملاعین کو قنسرین کے چکر کاٹتے اور حلب میں داخل ہوتے ہوئے کافی دیر لگ گئی ،یہ دوبارہ جس وقت حلب سے روانہ ہوئے تو انہیں خطرے کی بُو محسوس ہو گئی تھی اس لئے ان ملعونین نے حلب سے نکلتے ہی سیدھا راستہ چھوڑ دیا اور انہوں نے حلب کے جنوب مغرب کی طرف جو کوہِ جوشن تھا اس کے دامن کے ساتھ ساتھ سفر شروع کیا کیونکہ یہ جلد از جلد حلب سے دور نکل جانا چاہتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار