

Loading content...
جس وقت یہ جنگ اختتام پذیر ہوئی اورظالمین کوفہ و شام نے قافلہئِ تسلیم و رضا کو روانگی کا حکم دیا تو اُس وقت ملکہئِ عالمین معظمہ کائنات بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بیٹا سجاد علیہ الصلواة والسلام! ان ظالموں سے کہہ دیں کہ وہ ہمیں تھوڑی سی مہلت دیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہم مقتل گاہ میں جا کر ان شہدائے راہِ حق کا کچھ سوگ منا لیں،ان کا سر اپنی جھولی میں ڈال کران کی لاشوں پر کچھ وقت کیلئے ہی سہی چند آنسو تو بہا لیں ،شرفاء ویسے بھی کسی کا احسان نہیں بھلایا کرتے خاص طور پر جب کوئی مشکل وقت میں احسان کرے تو ان کے احسان کا حتی المقدور بدلہ چکانا فرض ہوتا ہے ،ان شہداء کا ہم سب پر احسان ہے کہ اِنہوں نے ہماری نصرت و حمایت میں اپنی جانیں قربان کی ہیں اور ہم ان تمام مستورات کے توبہت زیادہ شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری نصرت میں اپنے سر فدا کر دیے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار